کراچی میں آج موسم گرم، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

پیر اور منگل کو کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات


آفتاب خان October 04, 2026

کراچی:

کراچی میں آج زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے جس کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے۔