خیبرپختونخوا حکومت کی تاریں کابل سے ہلتی ہیں، زاہد خان

خیبر پختونخوا حکومت کے پاس اپنا کوئی اختیار نہیں، سینیئر سیاستدان


ویب ڈیسک October 04, 2026

اسلام آباد:

سینیئر سیاستدان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس اپنا کوئی اختیار نہیں، اس کی تاریں کابل سے ہلتی ہیں جبکہ کابل کے تار نئی دہلی سے ہلتے ہیں۔

اپنے ایک پیغام میں زاہد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے دھاگے کابل سے ملتے ہیں، ایسی صورتحال میں مذاکرات کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادی فراخ دلی کے ساتھ 12 گھنٹے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے، پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم بھی مذاکرات کی کامیابی چاہتی تھی اور مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کی ٹیم بات مان چکی تھی، اس کے باوجود مذاکرات ناکام ہوگئے۔

سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال خیبر پختونخوا کے لیے المناک ہے، المیہ ہے کہ ایسے حکمران صوبے پر مسلط ہیں۔