میچ کے دوران کیرولین ووزینسکی کے بال اپنے ہی ریکٹ میں الجھ گئے

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ریکٹ کو پیچھے لے جا کر ریٹرن شاٹ کھیلنے کی کوشش کر رہی تھیں۔


AFP August 29, 2014
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ریکٹ کو پیچھے لے جا کر ریٹرن شاٹ کھیلنے کی کوشش کر رہی تھیں۔فوٹو : فائل

یو ایس اوپن میں الیکسینڈرا سے میچ کے دوران ڈنمارک کی کیرولین ووزینسکی کے بال اپنے ہی ریکٹ میں الجھ گئے۔

زوردار جھٹکا لگنے کے باعث ان کا سر جھنجھنا اٹھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ریکٹ کو پیچھے لے جا کر ریٹرن شاٹ کھیلنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ اس بارے میں ووزینسکی نے کہا کہ پہلے میرے بال ریکٹ میں بہت الجھتے تھے جس کے بعد میں نے چٹیا باندھنا شروع کی، مگر جب بال بڑے ہو جائیں تو کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے، میں اس وقت گیند کو ہٹ کرنے کی کوشش کر رہی تھی، بال الجھنے سے میرا سر جھنجھنا اٹھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں