سپریم کورٹ کے اعتراضات کے بعد خط کا نیا مسودہ تیار کر لیا گیا

نیا مسودہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئےتیار کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 25, 2012
وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے حکومت کے وکیل وسیم سجاد اوراٹارنی جنرل ارفعان قادر کی مشاورت سے خط کا نیا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ فوٹو: محمد جاوید/ فائل

سپریم کورٹ کے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کانیا مسودہ تیارکرلیا گیا ہے جو وزیر قانون فاروق ایچ نائیک بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے حکومت کے وکیل وسیم سجاد اوراٹارنی جنرل ارفعان قادر کی مشاورت سے خط کا نیا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

نیا مسودہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئےتیار کیا گیا ہے۔

وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے منگل کو سپریم کورٹ میں سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کا مسودہ پیش کیا تھا جس کے بعد ججز نے وزیر قانون کو عدالت کے چیمبر میں بلایا اورانہیں اپنے اعتراضات سے آگاہ کیا۔

وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے درخواست کی کہ نیا مسودہ تیار کرنے کے لئے انہیں ایک دن کی مہلت دی جائے جس کے بعد عدالت نے سماعت اگلے دن تک ملتوی کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |