ڈی آئی خان؛ فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار، ایف بی آر ملازم سمیت 5 جاں بحق

پولیس موبائل پر فائرنگ میں ایک اہل کار زخمی بھی ہوا، واقعات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے


ویب ڈیسک October 06, 2026
فوٹو: فائل

ڈی آئی خان میں مختلف مقامات پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او کے مطابق تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 اہلکاروں کا تعلق ایف بی آر سے تھا جبکہ 2 سویلین بھی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان کے گلستان چوک ہائی وے پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جس کے  نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔