ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور عالمی کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین اور پولیٹیکل اکنامک سیکریٹری سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے نئے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے پاکستان کے اہم شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران کاروباری استعداد بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔
ایس آئی ایف سی پاکستان کے عالمی اقتصادی روابط کو وسعت دینے، تجارت بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں عالمی کاروباری روابط مضبوط بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔