پاکستان کیساتھ مذاکرات بحال کرنے کی کوئی جلدی نہیں سشما سوراج

پاکستان فائرنگ کی آڑ میں دراندازوں کو بھارت کے ایک حصے میں دھکیلنے کی کوششیں کر رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ کا الزام

دہشت گردی کے ہوتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، شسما سوراج۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز میں کوئی جلدی نہیں، ہمسایہ ملک فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کو فروغ دے رہا ہے۔


صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیاکہ پاکستان فائرنگ کی آڑ میں دراندازوں کو بھارت کے ایک حصے میں دھکیلنے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم بھارت بھرپور طریقے سے صورتحال سے نمٹ رہا ہے، پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کیلیے سازگار ماحول فراہم کرے ورنہ دہشت گردی کے ہوتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
Load Next Story