ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کرسپرایٹ میں جگہ بنالی

175 رنز کے جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پوررا کرلیا۔


ویب ڈیسک September 25, 2012
عمران نذیر نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارھویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے قدرے مثبت ثابت ہوا۔ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے یاسرعرفات نے 3 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

175 رنز کے جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستانی اوپننگ پلیئرز محمد حفیظ اورعمران نذیر نے دھواں دھار بیٹنگ کا آغاز کیا اور 124 رنزکی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ عمران نذیر اور محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 72 اور 45 رنز بنائے جبکہ ناصر جمشید 29 اور کامران اکمل 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ابوالحسن نے دونوں وکٹیں لیں۔

بہترین پرفارمنس پرعمران نذیرکو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ، بھارت اور آسٹریلیا سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |