دھرنوں کی سیکیورٹی پرمامورپولیس اہلکار بیماریوں میں مبتلا

گیسٹرو،پیٹ درد،جلدی امراض کاسامنا،زیادہ اہلکاروں کاتعلق پنجاب،کشمیرسے ہے

پولیس اہلکاروںکو زیادہ ترچاول ہی فراہم کیے جارہے ہیں، نمکول رکھنے کی ہدایت فوٹو: فائل

KARACHI:
اسلام آباد میں جاری دھرنے کے شرکا کی حفاطت کیلیے پنجاب اورآزاد کشمیر سے آنیوالے پولیس اہلکاروں کو گیسٹرو،پیٹ درد اور جلدی امراض کاسامنا ہے ۔


جمعرات کوپولی کلینک اور پمز میں دھرنے کے شرکا سمیت30 پولیس اہل کاروں کوابتدائی طبی امدادفراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق پولیس اہلکاروں کو سب سے زیادہ گھاس الرجی اورجلدخراب ہونیکا عارضہ لاحق ہے، اسلام آباد میں گزشتہ 14دن سے پولیس اہلکاردن رات پشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

جس کے دوران انھیںزیادہ دیرگھاس پر ہی بیٹھنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انھیں الرجی اور جسم پر خارش کی بیماری لاحق ہو گئی۔ ڈاکٹرتنویر کے مطابق جلدی امراض میںمبتلا پولیس اہلکاروں کوحفاظتی کریم لگانے کی ہدایات دی ہیں جبکہ ان کو دوران ڈیوٹی صاف پانی اور نمکول ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ نمکیات کی کمی پوری کی ہوسکے۔ ڈاکٹروں نے تجویزدی کہ پولیس اہلکارکوایک ہی قسم کاکھاناروزفراہم نہ کیاجائے کیونکہ زیادہ ترچاول ہی فراہم کیے جارہے ہیں جومختلف لوگوں کے لیے الرجی کاباعث بن سکتا ہے۔
Load Next Story