کنگ خان انٹرپول کے سفیر مقرر

ہم سب کو مہاتمی گاندھی کی تعلیمات یاد رکھتے ہوئے دنیا سے جرائم کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک August 29, 2014
ہم سب کو مہاتمی گاندھی کی تعلیمات یاد رکھتے ہوئے دنیا سے جرائم کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے، شاہ رخ خان فوٹو: فائل

SUKKUR:

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو انٹرپول کی جرائم کے خاتمے کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم ''ٹرن بیک کرائم'' کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔


شاہ رخ خان نے کہا کہ انٹرپول کی جرائم کے خلاف مہم کا سفیر مقرر ہونا ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو دنیا سے جرائم کے خاتمے کے حوالے سے مہاتما گاندھی کی تعلیمات کو یاد رکھتے ہوئے دنیا سے جرائم کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے اور جرم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈٹ جانا چاہئے۔


دوسری جانب انٹرپول کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کا جرائم کے خلاف مہم کا حصہ بننا ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے ہمیشہ اپنی فلموں اور کرداروں سے کروڑوں لوگوں کو خوش کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس مہم میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے نئی روح پھونک دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |