کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کے 2 بیٹے اور بیٹی شامل ہیں


ویب ڈیسک August 29, 2014
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: علی زئی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے میاں بیوی اور ان کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے علی زئی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کے 2 بیٹے اور بیٹی شامل ہیں.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے اور قتل کی وجوہات کے حوالے سے مکمل تحقیقات سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں