لاہور ہائیکورٹ میں قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عدالت نے وفاق، پنجاب حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 19 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے


ویب ڈیسک August 29, 2014
ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے تمام اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، درخواست گزار۔ فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے تمام اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔ درخواست گزار کی جانب سے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی ترقیاتی فنڈز کے لئے کمیشن وصول کرتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے اراکین آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کی پیچیدگیوں کا جائزہ لے کر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاق، پنجاب حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 19 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔