وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ خیبر پختونخوا کی صورتحال خصوصاً پی ٹی آئی لانگ مارچ بارے گفتگو ہوئی


ویب ڈیسک October 09, 2026

وزیراعظم  شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ 

ذرائع  نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع  کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے ساتھ خیبر پختونخوا کی صورتحال خصوصاً پی ٹی آئی لانگ مارچ بارے گفتگو ہوئی، معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، مولانا نے ایک بار پھر مؤقف دہرا دیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کہ معاملات سیاسی انداز میں حل ہوں۔