سرفراز شاہ قتل کیس مرکزی ملزم رینجرزاہلکار کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل

سپریم کورٹ نے پارک کے چوکیدر افسر خان کو بری جبکہ 4 دیگر ملزمان کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا برقرار رکھی ہے۔

رینجرز اہلکاروں نے جون 2011 میں کراچی کے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں فائرنگ کرکے سرفراز شاہ نامی نوجوان کو قتل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رینجرزاہلکار کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردی۔


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے 3 رکنی بینچ نے سرفراز شاہ قتل کیس میں سزا پانے والے رینجرزاہلکاروں کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کی۔ عدالت نے وکلاء کے حتمی دلائل سننے کے بعد سرفراز شاہ قتل میں سزا موت پانے والے رینجرزاہلکار شاہد ظفر کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل جبکہ دوسرے ملزم پارک کے چوکیدر افسر خان کو بری کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ چار دیگر ملزمان کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ رینجرزاہلکار شاہد ظفر نے جون 2011 میں کراچی کے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں فائرنگ کرکے سرفراز شاہ نامی نوجوان کو قتل کردیا تھا۔ ماتحت عدالت نے ایک اہلکار کو سزائے موت جبکہ دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ نے بھی سزاؤں کو برارقرا رکھا تھا تاہم بعد میں مقتول کے بھائی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ وہ گھریلو مسائل اوروالد کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث صلح کرچکے ہیں۔
Load Next Story