شام میں جنگوؤں نے اسرائیل کے زیر اثرعلاقے سے اقوام متحدہ کے 43 امن اہلکار اغوا کر لئے

الروینہ اور بریقاہ کے علاقے میں 81 مزید اہلکارپھنس کر رہ گئے ہیں جنکی جانوں کو خطرات لاحق ہیں, ترجمان اقوام متحدہ


ویب ڈیسک August 29, 2014
اغوا کئے گئے اور محصور امن اہلکاروں کا تعلق فلپائن اور فجی سے ہے، اقوام متحدہ۔ فوٹو؛ فائل

شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار جنگوؤں نے اسرائیل کے زیر تسلط علاقے گولان ہائٹس سے اقوام متحدہ کے 43 امن اہلکاروں کو اغوا کر لیا جب کہ 81 مزید اہلکاروں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک کا کہنا تھا شام میں عرب آرمڈ فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان اسرائیل کے زیر تسلط علاقے گولان ہائٹس میں ہونے والی گھمسان کی لڑائی میں شدت پسندوں نے القنیطرہ سے اقوام متحدہ کے 43 امن اہلکاروں کو اغوا کر لیا جب کہ الروینہ اور بریقاہ کے علاقے میں 81 مزید اہلکارپھنس کر رہ گئے ہیں جن کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اغوا کئے گئے اور محصور امن اہلکاروں کا تعلق فلپائن اور فجی سے ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق امن اہلکاروں کو رہا کرانے اور امن فوج کی آپریشن والے علاقوں میں مکمل آزادی کے ساتھ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کو ششیں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کی جانب سے امن اہلکاروں کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور ان اہلکاروں کی جلد از جلد رہائی کے لئے اقدامات کے لئے زور دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں