خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کل اسکول بند رکھنے کا اعلان

مذکورہ تاریخ کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ قرار دیے گئے ہیں


اسٹاف رپورٹر October 11, 2026
محکمہ سیاحت نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے ایس او پیز جاری کردیں

پشاور:

خیبر پختون خوا کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحان 2 تا حکم ثانی ملتوی کر دیے ہیں۔صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج لاگو ہو جانے کے بعد تمام تعلیمی بورڈز نے صوبے ہنگامی صورت حال کے تحت امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

اس ضمن میں تمام تعلیمی بورڈز نے اپنی طرف سے باقاعدہ اعلامیے جاری کر دیے  ہیں۔

مذکورہ امتحان پہلے 7 اکتوبر سے شروع ہونا تھا تاہم صوبے میں جاری لانگ مارچ کے پیش نظر اسے 7 کی بجاۓ 12 اکتوبر کر تھا تھا۔اب صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگنے ور صوبے کی مجموعی صورت حال کے تحت یہ امتحانات تا حکم ثانی ملتوی کر دیے  گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ ہونے کے بعد صوابی ضلع میں کل 12 اکتوبر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صوابی اور ڈپٹی کمشنر کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں بروز پیر تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اسی طرح ضلع مردان میں کل 12 اکتوبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان کے احکامات کے تحت ضلع مردان میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، بشمول اسکولوں، کالجوں اور جامعات، بروز پیر، 12 اکتوبر 2026 کو بند رہیں گے، مذکورہ تاریخ کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ قرار دیے گئے ہیں۔ تمام متعلقہ محکموں کے حکام اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ضلع نوشہرہ میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان کے مطابق ضلع نوشہرہ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، بشمول اسکول و کالجز بشمول اور جامعات بروز پیربند رہیں گے، مذکورہ تاریخ کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ قرار دیے گئے ہیں۔

تمام متعلقہ محکموں کے حکام اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے زیرِ اہتمام ہونے والے امتحانات کو تاحکمِ ثانی ملتوی کر دیا گیا۔ امتحانات کے نئے شیڈول اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق طلبہ و طالبات، والدین اور متعلقہ تعلیمی اداروں کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔ تمام طلبہ و طالبات اور متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی نئی اطلاع اور نظرثانی شدہ امتحانی شیڈول کا کوہاٹ بورڈ کی جانب سے سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔