وسیم اکرم ڈراموں میں اداکاری کیلئے تیار، پہلے پراجیکٹ کی ہیروئن جانیے

وسیم اکرم اس سے قبل فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں اداکاری کر چکے ہیں


ویب ڈیسک October 12, 2026

پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کی ٹی وی ڈراموں میں انٹری کی خبریں سامنے آگئیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم کو معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے، جس کی ہدایتکاری فہیم برنی کریں گے۔

ڈرامہ ابھی ابتدائی مراحل پر ہے اور فنکاروں سے بات چیت جاری ہے، تاہم کاسٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

وسیم اکرم اس سے قبل فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں اداکاری کر چکے ہیں، تاہم یہ ان کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ہو گا۔

اس خبر پر اداکارہ جویریہ عباسی نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ بعض صارفین نے وسیم اکرم کی ممکنہ کاسٹنگ پر تنقید بھی کی۔

Wasim Akram TV Drama Debut DetailsWasim Akram TV Drama Debut Details

Wasim Akram TV Drama Debut Details