ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے وزیر داخلہ پشاور پہنچ گئے

وزیر داخلہ گورنر خیبرپختونخوا اور سینیئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے


ویب ڈیسک October 12, 2026

پشاور:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سینیئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا دوپہر ایک بجے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئی جی خیبر پختونخوا، عسکری حکام اور سی ٹی ڈی افسران شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جبکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔