تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

حکومت جب تک آرمی چیف کی ثالثی پر وضاحت نہیں دیتی مذاکرات بے سود رہیں گے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک August 29, 2014
ہمیں حکومت شش وپنج کا شکار لگتی ہے۔ رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو:این این آئی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سے آرمی چیف کی ثالثی سے متعلق وضاحت مانگی ہے جبکہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اسلام آباد کنونشن سینٹر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جب بھی مذاکرات کے لیے بیٹھے اپنی تجاویز پیش کیں اور مسئلے کے حل کی کوشش کی تاکہ معاملے کو آگے بڑھایا جائے اور ڈیڈ لاک کو توڑا جاسکے لیکن حکومت کی جانب سے مسئلے کے حل کیلئے کوئی تجویز نہیں دی گئی، حکومتی ٹیم آتی ہے اور صرف مسکرا کر چلی جاتی ہے جبکہ وہ ہم سے تجاویز پوچھتے ہیں لیکن اس کا حل پیش نہیں کرتے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج حکومت کے سامنے پہلا نکتہ اٹھایا ہے جس میں آرمی چیف کی ثالثی سے متعلق وضاحت مانگی گئی ہے کیونکہ آج اسمبلی میں حکومت کی جانب سے آرمی چیف سے کی گئی ثالثی کی درخواست پر وزیراعظم کا موقف بالکل برعکس تھا تاہم جب تک آرمی چیف کی ثالثی کے بارے میں وضاحت سامنے نہیں آتی مذاکرات بے سود ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے اور ہمیں حکومت شش وپنج کا شکار لگتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں