پارٹی قیادت سے ناراضگی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں مخدوم جاوید ہاشمی

پارٹی قیادت سے ناراضگی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، چاہتا تھا سیاستدان فوج کی طرف نہ دیکھیں، صدر پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 29, 2014
موجودہ سیاسی حالات سے خوش نہیں اوراس بحران کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، جاوید ہاشمی فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آرمی چیف کے پاس جانے کا فیصلہ مشاورت سے ہوا جبکہ پارٹی قیادت سے ناراضگی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے تمام فیصلے مجھ سمیت پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے طے ہوئے تاہم اس حوالے سے بے بنیاد خبریں آئیں کہ میں پارٹی سے ناراض ہوگیا جس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل رات 2 بجے تک عمران خان کے ساتھ تھا اور ہفتہ کو علاج کے لئے مجھے چین جانا ہے اس لئے اہل خانہ سے ملنے کے لئے دھرنے سے لوٹ کر گھر آیا ہوں۔


صدر پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ سیاسی حالات سے خوش نہیں، بحران کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور کشیدہ حالات کے باعث قوم بھی پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا تھا کہ سیاستدان مسئلے کے حل کے لئے فوج کی طرف نہ دیکھیں جب کہ فوج کو سیاسی معاملات میں نہیں آنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |