اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

بکتر بند گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز مضبوط بنانے کے لیے دی گئی ہیں، محسن نقوی


ویب ڈیسک October 12, 2026

اسلام آباد:

اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی کے پولیس کے حوالے کردی گئیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کی 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کی گئی ہیں، بکتر بند گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز مضبوط بنانے کے لیے دی گئی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر فوری منتقلی کی ہدایت کی گئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا پولیس کے ساتھ کھڑی ہے، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔