اکشے کمار اور ٹوئنکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

10 سالہ بیٹے کے بعد بیٹی کی آمد پرمیرا خاندان مکمل ہوگیا ہے، اداکار

10 سالہ بیٹے کے بعد بیٹی کی آمد پرمیرا خاندان مکمل ہوگیا ہے، اداکار فوٹو : فائل

اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی ہے۔


قبل ازیں اکشے کا ایک ہی بیٹا 10سالہ آروا تھا ۔اکشے کا کہنا ہے کہ بیٹی کے آنے سے میرا خاندان مکمل ہوگیا ہے ۔اکشے کمار اور ان کی اہلیہ بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں ۔

واضح رہے کہ اکشے کمار نئی فلم ''او مائی گاڈ''کی تشہیری مہم میں مصروف تھے جب انھیں اطلاع ملی تو وہ اپنی بیوی کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ان کی بیٹی کی ولادت ہوئی ہے ۔
Load Next Story