نیٹو سپلائی کی بحالیجے یو آئی کل یوم احتجاج منائیگی

قوم کو غیرت اور خود مختاری کا سبق دینے والے حکمراں امریکا کے سامنے ڈھیر ہوگئے،خالد محمود


ایکسپریس July 12, 2012
قوم کو غیرت اور خود مختاری کا سبق دینے والے حکمراں امریکا کے سامنے ڈھیر ہوگئے،خالد محمود

جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی اور ڈرون حملوں کیخلاف جمعہ کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا، اس موقع پر جلسے، جلوس اور مساجد میں مذمتی قراردادیں پیش کی جائیںگی کیونکہ حکومت نے دھمکیوں کے عوض نیٹو سپلائی کھول کر پاکستانی قوم کی عزت و غیرت کا سودا کیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو آٹھ ماہ تک غیرت اور خود مختاری کا سبق دینے والے حکمراں اچانک امریکا کے سامنے ڈھیر ہوگئے، اُنھوں نے کہا کہ اگر یہ سارا ڈرامہ رچانا تھا تو پھر میاں رضا ربانی کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں متفقہ قرارداد لانے کی کیا ضرورت تھی، امریکی حکومت اور نیٹو نے بھی اس سپلائی کی بحالی پر50کے قریب پاکستانیوں کو ڈرون حملوں سے شہید کرکے ہمارے ہی خون پر جشن منایا،

اُنھوں نے جے یو آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کوکہا کہ 13جولائی جمعتہ المبارکٔ کو بھرپور طریقے سے یوم احتجاج منا کر امریکا اور نیٹو کو بتادیں کہ پاکستان میں تمام لوگ اپنی عزت اور غیرت کا سوداکرنے والے نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں