لیاری جنرل اسپتال میں خواتین کے علاج میں جدید روبوٹک سرجری کی سہولت

اس حوالے سے لیاری جنرل اسپتال نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے


فاران خان October 15, 2026

لیاری جنرل اسپتال میں خواتین کے علاج میں جدید روبوٹک سرجری کی سہولت متعارف کردی گئی ہے.

اس حوالے سے لیاری جنرل اسپتال نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے.

لیاری جنرل اسپتال میں 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد گائنی روبوٹک سرجریز مکمل کرلی گئی ہیں.

اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بھی لیاری جرنل اسپتال کا دورہ کیا.

لیاری جنرل اسپتال میں روبوٹک سرجری کی سہولت کا افتتاح حال ہی میں وزیر صحت نے کیا تھا، لیاری جنرل اسپتال نے روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے 100 سے زائد گائنی سرجریز مکمل کی، روبوٹک سرجری کی سہولت سے لیاری سمیت پورے کراچی کے مریض مستفید ہورہے ہیں.

کراچی کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی مریض روبوٹک سرجری کے لیے لیاری جنرل اسپتال آرہے ہیں، 100 سے زائد کامیاب گائنی روبوٹک سرجریز پر لیاری جنرل اسپتال کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے.

اس موقع پر طاہر حسین سانگی کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شعبہ صحت کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے جارہے ہیں.

چند ماہ میں سندھ میں صحت کے شعبے کے مختلف نئے منصوبوں اور سہولیات کا افتتاح کیا جائے گا، رزاق آباد اور گلشن حدید سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے.