انجینئر بننا چاہتی تھی گلوکا ری کا بھی شوق تھا پریانکا

2000 میں اس کے سر پر مِس ورلڈ کا تاج سجا اور پھر تین ہی برس میں وہ انڈین ماڈلنگ ورلڈ کی بھی کوئین بن گئی۔


Net News September 25, 2012
2000 میں اس کے سر پر مِس ورلڈ کا تاج سجا اور پھر تین ہی برس میں وہ انڈین ماڈلنگ ورلڈ کی بھی کوئین بن گئی۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ زندگی میں قدم رکھتے ہی قسمت کی دیوی اس پر مہربان ہوگئی تھی۔

2000 میں اس کے سر پر مِس ورلڈ کا تاج سجا اور پھر تین ہی برس میں وہ انڈین ماڈلنگ ورلڈ کی بھی کوئین بن گئی۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ گلوکاری پریانکا کا پہلا شوق تھا لیکن عملی زندگی میں وہ انجنیئر بننا چاہتی تھی۔

مگر قسمت پہلے اسے ماڈلنگ ورلڈ اور پھر فلم انڈسٹری میں لے گئی۔بولی وڈ میں بڑھتی ہوئی مصروفیت کے پیش نظر اس نے گائیکی کے شوق کو عارضی طور پر نظر انداز کردیا تھا۔

تاہم اس کے اندر ایک خلا ہمیشہ موجود رہا۔بالآخر اس خلا کو پرکرنے کے لیے اسے اپنے اندر چھپی گلوکارہ کی آواز پر لبیک کہتے ہی بنی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں