شیو کرنے سے بال موٹے ہوجاتے ہیں سائنس نے جواب دیدیا

عمر کے ساتھ جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بالوں کی تعداد اور موٹائی میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق

عمر کے ساتھ جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بالوں کی تعداد اور موٹائی میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق فوٹو: فائل

یہ تصور عام پایا جاتا ہے کہ بالوں کو کاٹنے اور خصوصاً بلیڈ سے صاف کرنے سے ان کی موٹائی اور کثافت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور بالوں کو جتنا صاف کرتے رہیں وہ اتنے ہی زیادہ اور موٹے ہوتے جائیں گے۔


سائنسی میگزین ''سائینٹفک امیرکن'' میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق نے اس خیال کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اول تو نوعمر لوگ جب شیو کا آغاز کرتے ہیں تو عین اسی عمر میں جسم میں ہارمون کی تبدیلی اور ثانوی جنسی خصائص رونما ہونے کا عمل شروع ہوتا ہے جن کی وجہ سے بالوں کی تعداد اور موٹائی میں اضافہ ہوتا ہے اور اس میں شیو کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔
Load Next Story