اسلام آباد:
قومی اسمبلی اجلاس کا 64 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں 19 نئے قوانین کی منظوری شامل کی گئی ہے۔
ایجنڈے کے مطابق فیکٹریز ترمیمی بل 2025، اینٹی ریپ انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ترمیمی بل 2024، ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2025، قومی سلامتی کونسل ترمیمی بل 2025، اسلام آباد تحدید کرایہ ترمیمی بل 2025 اور قومی شاہرات ترمیمی بل 2025 کی منظوری شامل کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ تنخواہوں کی ادائیگی ترمیمی بل 2025، صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025، پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسلام آباد بزرگ شہری ترمیمی بل 2025، قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2025، قانون شہادت ترمیمی بل 2025 اور پاکستان ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔