حکومت سینمائوں میں جلائو گھیرائو کا نوٹس لے ایم کیو ایم

انڈسٹری کو تنزلی سے بچانے کیلیے حکومتی سطح پر اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ارکان اسمبلی


Express Desk September 26, 2012
شرپسند مظاہرین کی جانب سے سینمائوں کو نذر آتش کرنا سوچا سمجھا اور منظم منصوبہ معلوم ہوتا ہے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ یوم عشق رسولؐ کے موقع پر شرپسندوں کی جانب سے کراچی کے سینمائوں میں توڑ پھوڑ، لوٹ مار۔

انھیں نذر آتش کرنے کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور متاثرہ سینما مالکان کے مطالبات پر حکومتی سطح پر ہمدردانہ غور کیا جائے، اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے کہاکہ شرپسند مظاہرین کی جانب سے سینمائوں کو نذر آتش کرنا سوچا سمجھا اور منظم منصوبہ معلوم ہوتا ہے۔

حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے صدر زرداری، وزیراعظم راجا پرویز اشرف، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ سینمائوں کو نذرآتش کرنیوالے شرپسند مظاہرین کو گرفتار کیا جائے اور اس انڈسٹری کو تنزلی سے بچانے کے لیے حکومتی سطح پر ہرممکن اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں