کراچی:
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
امریکی نئے اقدامات سے عالمی سطح پر غیریقینی ماحول بڑھنے سے خام تیل کی غیرمستحکم قیمتوں کے اثرات عالمی بلین مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 30ڈالر کی کمی سے 4ہزار 090 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 31ہزار 536روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 572روپے کی کمی سے 3لاکھ 69ہزار 972روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 21سینٹس کی کمی سے 56ڈالر 08سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 121روپے کی کمی سے 6ہزار 086روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 104روپے کی کمی سے 5ہزار 217روپے کی سطح پر آگئی۔