جھل مگسی میں قیام امن کیلئے مگسی امن فورس قائم

نوابزادہ میر نادرعلی مگسی کی قیادت میں مگسی قبیلے کا گرینڈ جرگہ، سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم


ویب ڈیسک October 24, 2026

کوئٹہ:

جھل مگسی میں نوابزادہ میر نادرعلی مگسی کی قیادت میں مگسی قبیلے کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں دہشتگردوں کیخلاف مگسی امن فورس قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

بلوچستان سے ایم پی اے نوابزادہ زرین مگسی نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کیخلاف جھل مگسی کے لوگوں کومتحد  کرکے دہشت گردوں کو واضح پیغام دیا ہے، ہم دہشت گرد عناصر کو کبھی بھی اپنے علاقے میں امن وامان خراب نہیں کرنے دیں گے۔

 نوابزادہ زرین مگسی کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کا قتل، لوٹ ماراوراملاک کو نقصان پہنچانا بلوچ ثقافت اورروایات کا حصہ نہیں۔

بلوچستان کے قبائلی عمائدین اورعام شہری اپنے علاقوں کو دہشتگرد عناصرسے پاک رکھنے اورامن کے تحفظ کے عزم کا اظہارکررہے ہیں۔ عوام نے دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔