مواچھ گوٹھ میں دھماکا قابل مذمت ہے سیاسی و مذہبی رہنما

دہشت گردی ملک کی سالمیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی، شاہی سید

دہشت گردی ملک کی سالمیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی، شاہی سید۔ فوٹو/ایکسپریس

مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے حب ریور روڈ پر مواچھ گوٹھ کے نزدیک سپارکوں کی بس پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مواچھ گوٹھ میں سپارکو کی بس کو بم سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام و کارکنان زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔


انھوں نے مزید کہا کہ دہشت چاہے کسی بھی شکل میں ہو ا انتہائی قابل مذمت ہے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کی سالمیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے، دہشت گردی سے آنکھیں چرانے کے بجائے اس کا بھرپور مقابلہ کرنے کے ضرورت ہے، علاوہ ازیں پاسبان کے قائمقام مرکزی صدر شفیق اللہ اسماعیل اور کراچی کے صدر شفیع احمد نے سپارکوکی بس پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کی تحقیقات کرانے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے،

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،ادارہ تبلیغ تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا عون نقوی، خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی،سلمان مجتبی نقوی، ایس ایم حیدر و دیگر نے بھی مواچھ گوٹھ کے نزدیک سپارکو کی بس پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کرکے انھیں عبرتناک سزا دے، انھوں نے کہا کہ دہشت گرد پورے ملک میں بے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں، حکومت دہشت گردی کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے، دہشت گردوں نے ملک کی سلامتی و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
Load Next Story