وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر ضروری  پروٹوکول کے خلاف بڑا فیصلہ

پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم ساجد ظفر ڈال نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک October 24, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے غیر ضروری  پروٹوکول کے خلاف بڑا فیصلہ  کرلیا۔

صوبائی وزرا ایڈوائزر سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم کے ساتھ آئندہ مستقل پولیس سکواڈ  تعنیات نہیں ہوگا، پارلیمانی سیکرٹری سٹیڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین ایم پی اے بھی مستقل پولیس سکواڈ نہیں رکھ سکیں گے، گورنمنٹ افسران یا پرائیویٹ افراد بھی مستقل پولیس سکواڈ نہیں رکھ سکیں گے۔

سرکاری گاڑیوں پر بغیر اجازت فلیگ اسٹاف یا سرکاری پرچم لگانے کی پابندی ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر مجاز پولیس سکواڈ برداشت نہیں ہوگا، آئی جی  پنجاب اور پولیس افسران احکامات کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

اجازت کے بغیر ۔غیر مجاز اور مستقل مقرر پولیس سکواڈ واپس بلائیں، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم ساجد ظفر ڈال نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔