سندھ میں 2 روز کے دوران غیرت کے نام پر تین مختلف اضلاع میں قتل کے لرزہ خیز واقعات میں 6 افراد کو موت کے گھارٹ اتار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پنوعاقل میں پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کردیا گیا، مقتولہ کی آخری ویڈیو سامنے آگئی۔
اس کے علاوہ شکارپور میں چچا نے بھتیجی اور نوجوان کو قتل کر دیا جب کہ شہداد کوٹ کے علاقے وارہ میں کاروکاری کے الزام میں خاتون اور نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
سندھ پولیس نے کہا کہ تینوں واقعات پر پولیس کی تفتیش جاری جب کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
پنوعاقل میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے بارے میں بڑا انکشاف ہوا، پنوعاقل میں قتل ہونے والی سدرہ سمیجو کی قتل سے پہلے کی آخری ویڈیو سامنے آگئی، اس نے اپنی جان کو لاحق خطرہ پہلے ہی بتا دیا تھا، مقتولہ پولیس سے تحفظ کی اپیل کرتی رہی۔
ذرائع کے مطابق خاتون کے بیان کی تصدیق پولیس رپورٹ سے کی گئی ہے۔