افغان ایئرلائن نے پاکستان کیلیے پروازوں کا اعلان کردیا

یکم نومبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلائی جائیں گی، اضافہ مسافروں کی بڑھتی تعداد کیوجہ سے کیا گیا، انتظامیہ


آفتاب خان October 24, 2026

افغانستان کی کام ائیرلائن نے پاکستان کے لیے پروازوں میں اضافہ کا اعلان  کردیا۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کام ائیر یکم نومبر سے افغانستان سے پاکستان کے درمیان ہفتہ وار7 پروازیں چلائے گی۔

یکم نومبر سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ ایک پرواز آپریٹ ہوگی۔ اس کے علاوہ ایئرلائن نے کابل سے پاکستان کے روٹ پرنومبرسے پروازوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کام ایئر کی جانب سے کابل، اسلام آباد روٹ پر پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ مسافروں کی طلب کو دیکھتےہوئے کیا گیا ہے۔