فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

قومی ٹیم میں جنید خان کی جگہ سعید اجمل جب کہ سری لنکن ٹیم میں کولاسیکرا کی جگہ دھمیکا پرساد کو شامل کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک August 30, 2014
قومی ٹیم میں جنید خان کی جگہ سعید اجمل جب کہ سری لنکن ٹیم میں کولاسیکرا کی جگہ دھمیکا پرساد کو شامل کیا گیا ہے۔۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں قومی ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے جنید خان کی جگہ جادوگر اسپنر سعید اجمل جب کہ سری لنکا کی جانب سے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے کولاسیکرا کی جگہ دھمیکا پرساد کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جب کہ کولمبو سے اسی شہر منتقل کیے جانیوالے دوسرے مقابلے میں میزبان ٹیم نے فتح کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر کردی آج فیصلہ معرکہ ثابت کرے گا کہ سیریز کی فاتح کون سی ٹیم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔