کراچی:
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دن کے اوقات میں پارہ تیزی سے اوپر جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
موجودہ صورتحال کے مطابق شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسمیاتی اور طبی ماہرین نے شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج تا منگل شہر کا موسم گرم وخشک ہی رہے گا، جبکہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
پیشگوئی میں مزید بتایا گیا ہے کہ دن کے پہلے پہربلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور شام کے وقت سمندری ہوائیں بتدریج فعال ہونا شروع ہوگی۔ دوپہر تا شام کے وقت نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا کوئی امکان نہیں ہے۔