کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد جاں بحق

قائد آباد سے 3 افراد کی جب کہ بلدیہ ٹاؤن سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔


ویب ڈیسک August 30, 2014
سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے. فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق جب کہ سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں واقع شفیع ہوٹل کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتولین کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایک دن قبل بھی ملیر ڈویژن سے تین افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن اسپارکو روڈ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے، پولیس نے ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔