وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نواز شریف نے فوج کی ثالثی کے معاملے پر قوم سے جھوٹ بولا لہذا وہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، انصاف لائرز فورم


ویب ڈیسک August 30, 2014
عدالت الیکشن کمیشن کو نواز شریف کی این اے 120 سے بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے، درخواست گزار فوٹو؛فائل

لاہور: تحریک انصاف کے لائرز فورم نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں انصاف لائر فورم کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کی درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں فوج کی ثالثی کے معاملے پر قوم سے جھوٹ بولا ہے لہذا وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے جس کے تحت وہ قومی اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں ہیں۔

درخواست میں تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو نواز شریف کی این اے 120 سے بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔