حکومت اور تحریک انصاف کے آج ہونیوالے مذاکرات بھی بے نتیجہ ختم

مذاکرات ختم ہونے کے بعد حکومتی کمیٹی میڈیا سے بات کئے بغیر ہی وہاں سے روانہ ہوگئی۔

مذاکرات ختم ہونے کے بعد حکومتی کمیٹی میڈیا سے بات کئے بغیر ہی وہاں سے روانہ ہوگئی۔ فوٹو:فائل

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے تاہم آج بھی مذاکرات کا اونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھ سکا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے گھر پر ہوئے۔ مذاکرات کے لئے حکومتی وفد میں پرویز رشید، احسن اقبال، اسحاق ڈار، زاہد حامد اور عبدالقادر بلوچ جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، عارف علوی اور پرویز خٹک شریک تھے تاہم مذاکرات ختم ہونے کے بعد حکومتی کمیٹی میڈیا سے بات کئے بغیر ہی وہاں سے روانہ ہوگئی جب کہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم سے بات چیت جاری ہے۔

مذاکرات کا دور شروع ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کی گنجائش نہیں ہے تاہم حکومت تحریک انصاف کو تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر قائل کرے گی۔
Load Next Story