ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاک قطرتجارتی تعاون میں اہم پیشرفت

ایس آئی ایف سی خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے کوشاں ہے


ویب ڈیسک October 28, 2026

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاک قطرتجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کااجلاس قطر میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے، سرمایہ کاری اور اہم معاشی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وفد نے قطری سرمایہ کاروں کو رابطہ کاری منصوبوں، آئی ٹی، بحری شعبے اور آٹوسیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستان اور قطر شراکت داری سے غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ایس آئی ایف سی قطر سمیت خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔