عسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسین

عوام نے عالمی تنازعات کے حل میں پاکستان کے کردار کو تاریخ ساز پیش رفت قرار دیا ہے


ویب ڈیسک October 28, 2026

پاکستان کی عسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کی جانب سے زبردست خراج تحسین دیا جا رہا ہے۔

عالمی سطح پرپاکستان کی بڑھتی عزت اورعسکری قیادت کی کامیابیوں پرپوری قوم کو بے پناہ فخر ہے۔ عوام نے عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی کردار پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے عالمی سطح پر امتِ مسلمہ کے اتحاد اورمسائل کے حل میں اہم کردارادا کیا ہے۔

عوام نے عالمی تنازعات کے حل میں پاکستان کے کردار کو تاریخ ساز پیش رفت قرار دیا۔

شہریوں کے مطابق عسکری قیادت کی کاوشوں سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہونا ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت کی تاریخ سازسفارتی کاوشیں اس بات کا روشن ثبوت ہیں کہ پاکستان نے عالمی امن میں معتبر مقام حاصل کر لیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عسکری قیادت کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے ایسی اہم کامیابیاں حاصل کیں جو پہلے ناممکن سمجھی جاتی تھیں۔