اگلے تین روز کیلیے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے کا اضافہ

اوگرا نے 2 نومبر تک کیلیے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار


ضیغم نقوی October 30, 2026
فائل

حکومت نے اگلے تین روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک کیلیے ہوگا۔

اگلے تین روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 91 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا نے حکومتی میکنزم کے تحت قیمتوں کا تعین کیا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے 2 نومبر کی رات 12 بجے تک ہوگا۔