ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ گیم چینجر ثابت ہوگا، ترک وزیر خارجہ

اسرائیلی اور بھارت کا پروپیگنڈا معاہدے کی اہمیت کو کم نہیں کرسکتا، ہاکان فیدان


ویب ڈیسک October 31, 2026

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے اور خطے کی صورتحال پر دور رس اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

ان کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

ترک وزیر خارجہ نے اس معاملے پر بھارت اور اسرائیل کی جانب سے پھیلائی جانے والی مبینہ غلط معلومات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہونے والا پروپیگنڈا معاہدے کی اہمیت کو کم نہیں کرسکتا۔

ترک وزیر خارجہ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تینوں ممالک کے درمیان تعاون خطے میں سلامتی اور دفاعی شراکت داری کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔