وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 سال تک مجموعی طور پر10 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اسکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی


محمد الیاس November 01, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اسکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اگلے تین سال تک مجموعی طور پر10 لاکھ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر کر دیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں پہلا مارڈرن”ویڈ ورکنگ سنٹر آف ایکسی لینس“ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیکنیکل ٹریننگ، امتحانات کی ڈیجیٹلائزیشن، آن لائن رجسٹریشن پورٹل، ڈیجیٹل امتحانی پرچے اور کیو آر کوڈ بھی ہوگا۔

ڈیجیٹل ایگزامینیشن سسٹم سے دو لاکھ سے چھ لاکھ امیدوار امتحانات دے سکیں گے، ایگریکلچر، ہیوی مشینری آپریٹر سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرانے کی منظوری دی گئی، الیکٹریکل، وہیکل اینڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ سی ایم لینگویج لرننگ پروگرام کے تحت 13 زبانوں کی کورسز کرائے جائیں گے، پنجاب کی پہلی کلینگ اینڈ کلینر اکیڈمی قائم کرنے کی منظوری دی گئی، پی سی سی اے کے تحت کلینگ سپورٹ، ہیلتھ کیئر، ہاسپٹلٹی، ڈومسٹک ہیلپ اور دیگر شعبوں میں ٹریننگ دی جائے گی۔

پنجاب کے ٹیکنکل کالج سے تربیت یافتہ الیکٹریشن کا اعزاز، 48 ورلڈ سکل شنگھائی مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اسکل ڈویلپمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب میں چار لاکھ نوجوانوں کی سکل ٹریننگ مکمل، 45 فیصد سے زائد نوجوان برسرروزگار، بیشتر نے تعلیم جاری رکھنے کو ترجیح دی۔

اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹریننگ مکمل کرنے والے پونے دو لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار مل گیا، سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینورشپ ڈیپارٹمنٹ سے ٹریننگ کرکے 38 ہزار سے زائد نوجوانوں نے بیرون ملک ملازمت حاصل کر لی۔

بریفنگ کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 113333 طلبہ کی ٹریننگ مکمل، 50 ہزار سے زائد فوری برسرروزگار، آئی ٹی سیکٹر میں 111607 نوجوانوں کی ٹریننگ، 49588 باعزت روزگار کمانے لگے، ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت 23269 کی ٹریننگ مکمل،10 ہزار33 کو فوری روزگار مل گیا۔

کنسٹرکشن سیکٹر میں 27069 طلبہ کی ٹریننگ، 12026 برسرِ روزگار، انرجی سیکٹر میں 35227 نوجوانوں کی ٹریننگ،15651 نے روزگار حاصل کر لیا، 15319 طلبہ نے ہاسپٹلی اینڈ ٹورازم ٹریننگ کر لی، 6807 فوری برسرِروزگار ہیں، ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد مجموعی طور پر 90029 مقامی انڈسٹری میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

53509 نے سیلف ایمپلائیمنٹ،38557 بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب، 39325 نے تعلیم جاری رکھنے کو ترجیح دی، دیہات میں ایمپاورنگ وویمن بذریعہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے تحت 3000 خواتین گھر بیٹھے روزگار کمانے لگیں۔

15065 اساتذہ اور سٹاف کو انڈسٹری، مینجمنٹ، تدریسی اور سکلز اپ گریڈیشن ٹریننگ دی گئی، 220 کمپیوٹر لیبز، 100 انڈسٹریل سٹچنگ لیبز، 70 سولر لیبز، 27 ہیلتھ کیئر لیبز، وی آر ویلڈنگ لیب اور الیکٹرک وہیکل لیب اپ گریڈ،  ”ماہر“ پروگرام کے تحت لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور ملتان کے صنعتی کلسٹرز میں 25 ہزار نوجوانوں کی تربیت کا ہدف
”گلوبل روزگار“ پروگرام کے تحت بی پی او سیکٹر میں 25 ہزار نوجوانوں کی تربیت کا ہدف مقرر کیا گیا۔

”ایڈوانس ٹیک“ پروگرام کے تحت 7500 نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی میں انٹرنیشنل سرٹیفکیشن دی جائے گی، 2.6 ارب روپے کے ”ہریالی“ پروگرام کے تحت زراعت اور گرین انوائرمنٹ میں 20 ہزار نوجوانوں کی تربیت دی جائے گی، ”پہچان اینڈ اُمید“ پروگرام کے تحت 2474 خواجہ سراؤں کی تربیت مکمل، ”اُمید“ کے تحت 10 ہزار خصوصی افراد کو تربیت دی جائے گی،ٹیوٹا کے 69 اداروں میں یورپی کوالیفیکیشن فریم ورک کے مطابق سالانہ 45700 نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔