سانحہ پمز پر مقدمہ اندراج کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا جہاں ذمہ داران کے خلاف مقدمہ اندراج کیلیے دائر درخواست پر آج سماعت ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ پمز کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لئے مقرر کرلیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو آج درخواست پر سماعت کریں گے۔ جیورسٹس فاونڈیشن کی جانب سے وکیل ریاض حنیف راہی نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سانحہ پمز کی انکوائری اور آڈٹ کا حکم دیا جائے جبکہ سانحہ پمز پر ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیشن کورٹ نے معاملہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے درخواست مسترد کر دی تھی۔