ایس آئی ایف سی کی معاونت سے صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پاکستان میں کاروباری آسانیوں، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر اور ایس آئی ایف سی حکام نے ایف پی سی سی آئی کے وفد سے اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات میں کاروباری آسانیوں، ڈیجیٹل تبدیلی، آسان کاروبار پروگرام اور سندھ کی ترقیاتی صلاحیت سے استفادے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیش رفت کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی اسپیشل اکنامک زون کی حیثیت سے منظوری دے دی گئی ہے۔ منظور ہونے والے کراچی انڈسٹریل پارک میں بندرگاہ تک رسائی، مکمل بنیادی سہولیات اور برآمدی صنعتوں کے لیے خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔
ان سہولیات اور مراعات سے صنعتی سرمایہ کاری میں اضافے، کاروباری مسابقت بہتر بنانے اور ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔