متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر شریک ہوں گے


اسامہ اقبال November 04, 2026

اسلام آباد:

متحدہ اپوزیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر شام 7 بجے ہوگا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عامر ڈوگر سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، جبکہ اپوزیشن کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

اجلاس میں پارلیمان کے اندر اپوزیشن کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی، جبکہ سیاسی تناؤ میں کمی کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔