ایران جنگ ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی اصل وجہ تھی، جے ڈی وینس

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انتخابی شکست میں ایران جنگ کے کردار کو تسلیم کیا


ویب ڈیسک November 05, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ریپبلکنز کی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی بنیادی وجہ بنی جبکہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی پالیسی پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ریپبلکنز کی شکست کی اصل وجہ تقریباً سب کے سامنے واضح ہے اور وہ ایران کے ساتھ جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ جنگ کے بدلے سینیٹ میں آئندہ 6 سال کے لیے اکثریت کھونا درست سودا تھا تو اسے کھل کر اس مؤقف کا دفاع کرنا چاہیے۔

جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان کے اس مؤقف کو ایران جنگ سے سیاسی فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب وہ 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے ممکنہ امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انتخابی شکست میں ایران جنگ کے کردار کو تسلیم کیا، تاہم انہوں نے جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کسی پشیمانی کا اظہار نہیں کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے درست فیصلہ کیا اور موقع ملنے پر دوبارہ بھی یہی قدم اٹھاتے۔