پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو کی شناخت ہوگئی
لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے
نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونیوالے دوسرے ڈاکو کی بھی شناخت کرلی گئی ۔
شیرشاہ سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، تفصیلات کے مطابق پیر کی شب نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن چورنگی کے قریب بس روٹ 2-K کے آخری اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے۔
ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی تھی جبکہ دوسرے ڈاکو کی لاش عدم شناخت کے باعث تیموریہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے میں رکھوادی تھی۔
ایس ایچ او تیموریہ جہانگیر مہر نے بتایا کہ منگل کو ورثا نے کامران ولد آفتاب کے نام سے اسے شناخت کیا ، مقتول کی عمر 25 برس تھی اور وہ سرجانی ٹائون کا رہائشی تھا۔
پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی ، لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،علاقہ ایس ایچ او ملک نواز نے بتایا کہ مقتول کی شناخت کے سلسلے میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔