ریاست کی عمارتوں کو نشانہ بنا کر طاہرالقادری اورعمران خان نے ناقابل معافی گناہ کیا پرویزرشید

دو جماعتوں نے جمہوریت کی نشانی پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاق کی علامت ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، پرویزرشید، فوٹو: فائل

لاہور:
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دارالحکومت پر چڑھائی کرکے طاہرالقادری اور عمران خان نے ناقابل معافی گناہ کیے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دو جماعتوں نے جمہوریت کی نشانی پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیا جبکہ وفاق کی علامت ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ وزیراعظم ہاؤس پر حملہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے ناقابل معافی گناہ کیے ہیں۔
Load Next Story